قلات:تحصیل جوہان کے علاقے نرمک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار بھلو خان ولد گدائی قوم لہڑی سکنہ نرمک جاں بحق ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور نعش کو ورثا کے حوالے کردیا۔ عوامی حلقوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب گواندان سے قبائلی رہنما میر خضر حیات ولد محمد حیات قوم شاہوانی سکنہ اسکلکو کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرحوم کو مسلح افراد نے چند روز قبل ان کے گھر سے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا۔
قلات ، جوہان میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق،گواندان سے قبائلی رہنما کی نعش برآمد

