منگچر (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد محمد فہیم نیچاری اور خادم حسین نیچاری کی بازیابی کے لیے لواحقین اور خواتین کا احتجاجی دھرنا مسلسل جاری ہے، جسے 30 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔ احتجاج کے باعث شاہراہ مکمل طور پر بند ہے، جس سے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنسے ہوئے ہیں مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم مجبور ہوکر اس سردی اور رمضان المبارک کے باوجود سڑک پر بیٹھے ہوئے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے افراد کو رہا کریں جب تک ہمارے افراد رہا نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گی۔ دوسری جانب اس رمضان المبارک میں مسافروں، ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بعض گاڑیوں میں پھل ، سبزی ودیگر اجناس خراب ہورہے ہیں
منگچر،لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا تاحال جاری، 30 گھنٹوں سے شاہراہ بند

ٹیگز:
منگچر
