کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بجٹ اجلاس میں ہلڑ بازی کرکے قائد حزب اختلاف کو تقریر نہ کرنے دینے سے ثابت کردیا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسکے اتحادی جمہوری،پارلیمانی اور اخلاقی روایات سے عاری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،گزشتہ دو دن پاکستانی کی پارلیمانی تاریخ کے سیا ہ ترین دن تھے جن میں اقدار،قوانین، اخلاقیات کو روندا گیا جو کچھ بھی ہوا اس میں عمران خان کی ہدایات شامل ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی،جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے ارکان کا رویہ گلی محلے کے اوباش لوگوں جیسا تھا جنہوں نے پارلیمانی تاریخ میں بد ترین بد تہذیبی، گالم گلوچ، تشدد کی مثال قائم کی انہوں نے کہا کہ جمہوری اور عوامی حکومتیں اپوزیشن کی تنقید، تجاویز کو بغور سنتی ہیں اور ان کے ذریعے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہیں مگر پی ٹی آئی نے عمران خان کی قیادت میں پہلے کنٹینر پر کھڑے ہوکر اور اب پارلیمان کے اندر بجٹ اجلاس کے دوران بد ترین زبان استعمال کی، اپوزیشن لیڈر اور ارکان پر حملے کئے حتی کہ پارلیمنٹ کے عملے کے ساتھ بھی الجھنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یہ سب کچھ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر کیا گیا ہے عمران خان ملک کی معیشت اور سیاست کو چلانے کی سقت نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ تنقید براشت کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کو تقریر نہ کرنے دینا در اصل حکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے میاں شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے دوران حکومتی اراکین اور وزرا کی جانب سے شور شرابا نا مناسب زبان کا استعمال اور بجٹ کی کاپیاں پھینکنا اس بات کی دلیل ہے کہ عمران خان اور انکی حکومت ناکام ہوچکی ہے انہوں نے بد ترین عوام دشمن بجٹ دیا ہے جسکا وہ دفاع کرنے سے قاصر ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے صبر کا امتحان نہ لے اور ملکی سیاست کو انتشار کی جانب لیکر جانے کی بجائے ہوش کے ناخن لے بصورت دیگر نتائج کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی
عمران خان ملک کی معیشت اور سیاست کو چلانے کی سقت نہیں رکھتے، جمال شاہ کاکڑ

ٹیگز:
جمال شاہ کاکڑ
