واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوکلیئر آبدوزیں روس کے قریب تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ انہوں نے دو جوہری آبدوزوں کو روس کے قریب علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدام روس کے سابق صدر اور روسی فیڈریشن کی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف کے بیانات کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔ٹرمپ نے “ٹروتھ سوشل” پر ایک بیان میں کہا “روس کے سابق صدر دمتری میدویدیف، جو اب روسی فیڈریشن کی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ہیں، کے انتہائی اشتعال انگیز بیانات کی بنیاد پر، میں نے حکم دیا ہے کہ دو جوہری آبدوزیں متعلقہ علاقوں میں تعینات کی جائیں، اگر یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات محض الفاظ سے بڑھ کر کچھ نکلیں۔ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں، اور اکثر غیر ارادی نتائج کا سبب بن سکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ ان میں سے ایک مثال نہیں ہوگی۔”
ٹرمپ نے روس کے قریب نیوکلیئر آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم دے دیا

