خرطوم (ڈیلی گرین گوادر) اقوام متحدہ کے ایلچی برائے سوڈان وولکر پرتھیس کا کہنا ہےکہ سوڈان میں متحارب فریقین مذاکرات کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ایلچی کا کہنا تھا کہ سوڈان میں فریقین نے مذاکرات کے لیے نمائندے نامزدکر دیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سعودی شہر جدہ یا جنوبی سوڈان کےشہر جبہ میں ہوں گے، ابھی مذاکرات کے لیےکوئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی۔سوڈانی فوج اور باغیوں کے درمیان دو روز قبل مزید تین دن کے لیے جنگ بندی پر رضامندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ پہلی جنگ بندی کے دوران کئی ممالک نے انخلاء کے لیے کیے گئے آپریشنز کے ذریعے اپنے ہزاروں شہریوں کو بحفاظت سوڈان سے نکال لیا تھا۔ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کےدرمیان 15 اپریل سے جاری لڑائی میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
سوڈان میں متحارب فریقین مذاکرات کے لیے تیار ہیں : وولکر پرتھیس

ٹیگز:
سوڈان
