لورالائی:لورالائی میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لورالائی کے علاقے کنوبی میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص نعمت اللہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جبکہ لورالائی میں گن صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس مزید کارروائی کررہی ہے
لورالائی میں فائرنگ کے واقعات ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

