ژوب:برنج غنڈی کے علاقے میں برساتی پانی سے بننے والے جوہڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 9 سالہ بچی بریشنہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئی جبکہ دو بچیوں کو زندہ بچا لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق بچی کی لاش اور دیگر بچیوں کو جوہڑ سے نکال کر ان کے ورثا کے حوالے کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
ژوب، برساتی جوہڑ میں ڈوب کر 9 سالہ بچی جاں بحق، دو بچیاں بچا لی گئیں

