منگچر(ڈیلی گرین گوادر) منگچر کے علاقے میرانزئی کراس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کمسن بچے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں حسین احمد ولد حاجی محمد یوسف اور جنید احمد ولد عبدالغفور عمر تقریبا 12 سال، اقوام لانگو ساکنان چاہِ مست زرد عبداللہ منگچر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔واقعے میں احمد خان ولد احمد حسین، سکنہ چاہِ مست زرد عبداللہ منگچر زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا۔ فائرنگ کے اس اندوہناک واقعے کی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔
منگچر، فائرنگ سے کمسن بچے سمیت دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

