کوئٹہ(یو این اے )سریاب روڈ کے علاقے مل کلی چلتن میں لڑائی جھگڑے کے دوران شاٹ گن کی گولی لگنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت ناصر ولد محمد ایوب اور عبدالشکور ولد محمد ایوب قوم ابڑو کے نام سے ہوئی ہے، جو دونوں سریاب مل کلی چلتن کے رہائشی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
کوئٹہ،سریاب روڈ پرفائرنگ سے 2افراد زخمی

