نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)نوشکی کے علاقے کلی جمالدینی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت معاویہ جمالدینی کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہو سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش اور واقعہ کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
نوشکی فائرنگ سے معاویہ جمالدینی جاں بحق

ٹیگز:
نوشکی
