نصیرآباد (یو این اے )ڈی آئی جی نصیرآباد کیپٹن (ر)عاصم خان اور ایس ایس پی غلام سرور بھیو کی خصوصی ہدایات پر پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی کی اہم کارروائی کے دوران غیرت کے نام پر ماں کو قتل کرنے والے دو سگے بیٹے گرفتار کر لیے گئے۔کارروائی ایس ڈی پی او سرکل سٹی محمد طیب اقبال کی نگرانی اور ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد عمر اعوان کی قیادت میں کی گئی۔ پولیس ٹیم نے بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ منگولی کی حدود میں کامیاب ریڈ کرتے ہوئے دل دہلا دینے والے واقعے میں ملوث خادم اور بخت علی جت کو گرفتار کیا، جنہوں نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنے والد کے ساتھ مل کر اپنی والدہ (ش)کو گلا دبا کر قتل کیا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
نصیرآباد، غیرت کے نام پر ماں کو گلا دبا کر قتل کرنے والے دو بیٹے گرفتار

