قلات (ڈیلی گرین گوادر)لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی قلات کی جانب سے کوئٹہ،کراچی قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا بدستور جاری ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شدید سرد موسم میں سڑک بند ہونے کی وجہ سے مسافر بے یار و مددگار پھنس گئے ہیں، جبکہ ہوٹل مالکان نے صورتِ حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہوٹل مالکان مسافروں سے فی پلیٹ دال 1100 روپے تک وصول کر رہے ہیں، جس سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔احتجاجی دھرنے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہے، جو اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری جانب مسافروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملے کا حل نکالیں تاکہ سڑک کھل سکے اور عوام کی مشکلات کم ہوں۔
قلات،لاپتہ افراد کے لواحقین کاکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا بدستور جاری

ٹیگز:
قلات
