مالاکنڈ (ڈیلی گرین گوادر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے نزدیک داعی دین اور لیڈر شپ کا بہترین نمونہ ہیں-اسی لیےجماعت اسلامی اپنے افراد کا ایسا ایمان مطلوب ہے جو زبان سے اتر کر شخصیت وکردار کا حصہ بن جائے-جماعت اسلامی کے ہر کارکن کے نزدیک منصب کی اہمیت نہیں بلکہ کردار کی ہے-ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے مالاکنڈ میں ارکان و کارکنان کے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا -انہوں نے کہا کہ عدل، امن، فلاح اور خوشحالی اسلامی ریاست کے ستون ہیں- دستور الہیٰ کی پاسداری کرنے والی حکومتیں فلاحی منزل حاصل کر لیتی ہیں -جماعت اسلامی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کی جماعت ہے جو انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکالنے کا عزم رکھتی ہے- انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندےاسلامی نظریات کی ترویج میں ہمیشہ پیش پیش رہے-جماعت اسلامی حقوق نسواں کا بھی مکمل چارٹر رکھتی ہے اور عورت کو اسلام کے عطا کردہ مکمل حقوق دلوانے کے لیے سر گرم عمل ہے-ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ لوگوں کے مسائل جاننا ،ان کے دکھ درد سننا، غلطیوں کو معاف کر دینا اور مایوسی دور کرنا جماعت اسلامی کے کارکن کی نمایاں خصوصیت ہونی چاہیے- جماعت اسلامی کے زمہ داران کا فرد سے ذاتی تعلق ایسا ہو ہے کہ فرد اس جیسا بننے کی خواہش اور کوشش کرے ہماری اصل حیثیت داعی دین کی ہے یہ ذمہ داری آزمائش لیکن باعث سعادت ہے- ہمیں اس محاذ پر بہترہن حکمت ،اخلاق، کردار و عمل کے ساتھ کام کرنا ہو گا-اور لوگوں کو مقصد سے جوڑنے کے لئے کردار میں محبت، نرمی،درگزر ،عالی ظرفی اور حکمت کے اوصاف گوہر نایاب ہیں۔یہی اجتماعیت کے کامیاب کے گر ہیں-#
جماعت اسلامی حقوق نسواں کا مکمل چارٹر رکھتی ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق

