کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے الگ الگ بیانات میں دونوں رہنماں نے کہا ہے کہ ملک مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے، ایسے میں پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے، اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی اور عوام کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی۔سید امان شاہ نے کہا کہ عوام پہلے ہی بدحالی کا شکار ہیں، جبکہ پروفیسر حلیم صادق کا کہنا تھا کہ حکومت ہر نئے دن کے ساتھ عوامی مسائل میں اضافہ کر رہی ہے۔ دونوں رہنماں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پر پرانی سطح پر واپس لائی جائیں، بصورت دیگر اس فیصلے کے منفی اثرات ملکی معیشت پر بھی پڑیں گے۔ عوام پاکستان پارٹی ہر فورم پر عوام کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے،امان شاہ، حلیم صادق

ٹیگز:
امان شاہ
