کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سْپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے سرکاری نہیں بلکہ اجتماعی دانش کے تناظر میں بعض ٹھوس اقدامات و انتظام و انصرام میں بہتری کے نتائج واضح تبدیلی کی شکل میں محسوس ہورہے ہیں سب سے پہلے صوبائی بجٹ کو ارتکاز عمل سے نکال کر بجٹ کے معتدبہ حصے کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 140-A کی پیروی میں تعمیر و ترقی کے راہ کو ہموار کرنے کی خوشگوار ابتدا کی گئی ہے اسی طرح ضلع و ڈویژن و صوبائی سطح پر قابلیت و دیانت داری کو محور بنا کر حالیہ انتظامی تبدیلیاں بالخصوص سب سے بڑے محکمہ تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر فوقیت دینا خوش آئیند ثابت ہو سکتا ہے اس طرح فورسز کی ری سٹریکچر و فعال و مستعد بنانے کا آغاز کرکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات بھی قابل توجہ ہیں تاہم صوبے کے وسائل و ساحل پر عوام کی دسترس کو کینڈا و امریکہ کی طرز پر صوبے یا مقامی سطح پر اختیارات کی منتقلی وقت کی ضرورت ہے اسی طرح صوبے میں دائمی امن و آشتی کے بحالی کیلئے عوام و ریاست کے درمیان تناؤ کے خاتمے کیلئے سنجیدہ و نتائج خیز کاوشوں کو سْرعت کے ساتھ آگے بڑھانا ھوگا جس سے عوام کا ریاست پر اعتماد پر اعتماد بڑھے اور لوگ اپنی جان و مال و عزت و آبرو کو محفوظ سمجھیں اس مقصد کے لئے تمام طبقات و سیاسی و معترض قوتوں کے درمیان خلیج کو پاٹ کر قطر فارمولے کے تحت فریقین کو ایک ٹیبل پر بٹھانا ھوگا تب صوبے میں امن و آشتی و تعمیر و ترقی کا عمل تیز تر ہوسکے گا اور ریاست ایک انتظامی ڈھانچہ و سخت گیر رویہ کا حامل نہیں بلکہ دھرتی ماں جیسی محبت کی آغوش کا آنگن بنے نہ کہ ناگن کا کردار ادا کرے اعتماد سازی کی بحالی کیلئے تمام مقید بچیوں و خواتین و مرد و معذور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔
ریاست سخت گیر رویہ کا حامل نہیں بلکہ ماں جیسی محبت کی آغوش کا آنگن بنے ،امان اللہ کنرانی

