خاران(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے سب کیمپس خاران کو ماضی میں توجہ نہ دینے کی وجہ سے مختلف مسائل کا سامنا ہے رخشان ڈویژن میں واحد تعلیمی ادارہ ہے جو خاران واشک،نوشکی چاغی جیسے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے طلبا وطالبات کو گھر کی دہلیز پر اعلی اور معیاری ڈگری کے حصول ممکن بنارہے ہیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے ڈائریکٹر عقیل احمد بلوچ سے ملاقات کے دوران کہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز خان بگٹی تعلیمی اداروں کی فعالیت اور نظام کی بہتری کے لیے زاتی دلچسپی لے رہے ہیں بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ ہی ہمارے طلبا وطالبات کے لییبینظیر سکالرشپ جیسے پروگرام ان کے مخلصانہ کاوشوں کی عکاسی کرتے ہیں انشاللہ بہت بلوچستان یونیورسٹی سمیت خاران سب کیمپسز کو مشکل حالات سے نکالنے میں اقدامات کرینگے خاران کیمپس کے لیے خصوصی گرانٹ کا بھی بندوبست کرینگے تاکہ نامساعد مالی بحران کا مستقل حل نکالا جاسکے انہوں نے کہا کہ ڈیپوٹیشن پر جانے والے اساتذہ کو ہر صورت واپس لائے گے تعلیمی معیار پر بگاڑ ڈالنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی بالخصوص سب کیمپسز کی زبو حالی اورنظام تعلیم کی بربادی کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں۔ سابق حکمرانوں نے کھبی بھی یونیورسٹی اور سب کیمپسز کی نگرانی نہیں کی، اساتذہ تعینات ہونے کے بعد اکثر ڈیپوٹیشن پر جاکر اضافی کمائی کے چکر میں طلبا کی زندگی دا پر لگاتے ہیں اور اپنے جائے تعیناتی میں کھبی مخلص ہو کر نہیں پڑھاتے۔جس کی وجہ سے نظام تعلیم تنزلی کا شکار ہیانہوں نے مزید کہا کہ ہم تعلیم کو صرف دو کام یعنی نوکری اور نظریات کی ترویج کے علاوہ بھی دیکھیں اور آنے والی نسل کو مسائل حل کرنے، اپنا علم بنانے اور مختلف علوم یعنی سائنسی اور سماجی دونوں کو مل کر سیکھنے پر لگائیں تاکہ ہمارے معاشرے میں امن، تحمل معاشی ترقی، اور برداشت پیدا ہو سکے۔
خاران تعلیمی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،میر شعیب نوشیروانی

ٹیگز:
میر شعیب نوشیروانی
