اورماڑہ(ڈیلی گرین گوادر)تربت سے کراچی جانے والی الفیصل کوچ حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین سمیت دس افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب بسول aکے مقام پر تربت سے کراچی جانے والی الفیصل کوچ حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں ایک شخص بس کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا تھا۔ تاہم حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کر کے بذریعہ ایمبولینس اورماڑہ میں پاکستان نیوی ہسپتال درمان جاہ منتقل کر دیا۔
اورماڑہ،مسافر بس حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت دس افراد زخمی

ٹیگز:
اورماڑہ
