قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں قومی شاہراہ پر مرجان کے قریب تیز رفتاری کے باعث پروبکس کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کی بے قابو رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے کے بعد زخمی اور جاں بحق شخص کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
قلات، شاہراہ پر تیزرفتار گاڑی الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

