کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قلعہ عبداللہ میں گاڑی حادثے میں دو بچے جاں بحق جبکہ 8افردزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو قعلہ عبداللہ کے علاقے میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8افرادزخمی ہوگئے مقامی انتظامیہ نے نعشوں اورزخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا جبکہ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
قلعہ عبداللہ ،باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ،دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ،8افردزخمی

