خضدار(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی کونسل کے رکن اور جےیوآئی وڈھ کے رہنماء مولانا عبدالواحد مینگل نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے رکن مولانا عبدالحلیم مینگل اور ان کے بیٹے زبیر مینگل ساکران، حب سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ وہ تاحال واپس نہیں لوٹے اور ان کے بارے میں کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔مولانا عبدالواحد مینگل نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالحلیم مینگل اور زبیر مینگل کی فوری بازیابی کے لیئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان پریشانی کا شکار ہے اور حکام سے فوری عمل کی توقع رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کیئے جائیں تاکہ ان کے خاندان کی تشویش دور ہوجائے۔
رہنما جے یو آئی بیٹے سمیت حب سے لاپتہ

