وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن سامنے سے شکست کھاکراب پیٹھ پیچھے سے وار کررہا ہے، بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالےبھارتی جہازوں کا ہوا۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دشمن سامنے سے شکست کھاکراب پیٹھ پیچھے سے وار کررہا ہے، کچھ عناصرنفرت کی آگ میں انسانیت کا درس بھول چکے، بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالےبھارتی جہازوں کا ہوا۔انہوں نے کہا کہ ژوب میں شہیدہونے والےفقط پنجابی نہیں بلکہ سب پاکستانی تھے، رنگ، نسل اور مذہب کےنام پر دہشتگردی پھیلانے والوں کومنہ کی کھانی پڑےگی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور عوام ایسے فتنوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ پنجابی اور بلوچی آپس میں لڑیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور قوم نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پنجاب کے 9 افراد کو شہید کیا گیا، بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز پنجابیوں کے خلاف بیانیہ بناتی ہیں، پنجاب کی ہرگلی میں بلوچ اور پختون رہتے ہیں۔
بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالے بھارتی جہازوں کا ہوا، طلال چوہدری

