اوتھل (یو این اے )اوتھل کے علاقے وایارو میں زمینی تنازعہ پر شیخ قبائل کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں محمد ہاشم ولد حاجی قوم شیخ شدید زخمی ہو گیا، جسے کلہاڑی کے وار سے نشانہ بنایا گیا۔ زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔واقعے کی اطلاع پر اوتھل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جھگڑے میں ملوث پانچ ملزمان عبدالمجید، رحیم، عزیز، سلیم اور حکیم کو کلہاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی جاری ہے۔ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر نے ایس ایچ او اوتھل عبدالجلیل سومرو کو ہدایت دی ہے کہ لڑائی جھگڑے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اوتھل، زمینی تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص زخمی، پانچ افراد گرفتار

