اوستہ محمد(یو این اے ) اوستہ محمد کے علاقے جان کالونی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ چنیسر ہجوانی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اوستہ محمدمیں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

