پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور کے علاقے زنڈیں داز کے قریب سی پیک روڈ پر بس اور ٹرالر کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں بس کا کلینر مجیب الرحمن ولد عبد الرحمن سکنہ سوردو موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون یاسمین سکنہ لاڈ کانہ زخمی ہو گئی۔حادثے کے بعد لاش اور زخمی خاتون کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پنجگور،سی پیک روڈ پر بس اور ٹرالر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

