تربت(ڈیلی گرین گوادر) تربت کے علاقے آبسر بندے بازار میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں حاجرہ، مہلب، فاطمہ، نازگل اور ابراہیم شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم حملے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
تربت، گھر پر دستی بم حملہ، خواتین و بچوں سمیت 5 افراد زخمی

