پشین(این این آئی) پشین کے علاقے کلی ملکیار میں چچازاد بھائیوں کے درمیان گھریلو تنازعہ کی بنیاد پر لڑائی جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشین سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کلی مل ملکیار میں چچا زاد بھائیوں میں گھریلو تنازعہ کی بنیاد پر جھگڑے میں لاٹھیوں اور چھریوں کے وار سے ایک نوجوان محمد اشرف ولد حاجی عبداللہ جاں بحق ہوگئے، جبکہ تین افراد منظور احمد ولد عبداللہ، حاجی عبدالباقی اور شاد خان ولد عبدالباقی زخمی ہوگئے۔ لیویز فورس پشین نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پشین میں گھریلو تنازعہ پرجھگڑے میں ایک شخص جاں بحق ،تین زخمی

