کوئٹہ(یو این اے )عدالت عالیہ بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے عدالت میں آنے والے سائلین کے ساتھ تمام آفیسران و اہلکاران کو مودبانہ، مہذب، عاجزانہ اور معاون رویہ اختیار کرنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ میں سائلین کو ایک مثالی اور باعزت ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔چیف جسٹس نے واضح کیا کہ سائلین کو ہر ممکن تعاون، مکمل رہنمائی اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی اہلکار کے غیر مناسب رویے پر سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد مزید مضبوط ہو اور انصاف کے حصول میں کوئی رکاوٹ باقی نہ رہے۔
عدالت آنے والے سائلین کے ساتھ کسی بھی اہلکار کے غیر مناسب رویے پر سخت کارروائی کی جائے گی،عدالت عالیہ بلوچستان

