کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد، ملا سلام روڈ کے قریب خدائی داد چوک پر واقع ایک نجی پیٹرول کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے قریبی علاقوں تک پھیلنے سے روک دیا۔عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو اطلاع دی گئی، جس پر فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بھرپور کوششوں کے بعد آگ کو مزید تباہی سے بچا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام افراد محفوظ رہے۔
کوئٹہ ،پشتون آباد میں منی پیٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی

