نوشکی (یو این اے )نوشکی کے علاقے گری سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت عبدالرشید ولد نور محمد سکنہ قادر آباد کے طور پر کی گئی ہے۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے نوشکی ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور لاش کی ابتدائی جانچ کے بعد مزید معلومات سامنے لائی جائیں گی۔ واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔
نوشکی،گری کے مقام سے لاش برآمد

