دکی(یو این اے )دکی کے علاقے لونی کلی لاڈو گان میں معمولی تکرار جان لیوا تصادم میں تبدیل ہو گئی، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالرحمن ولد صالح محمد قوم لاڈو لونی کے نام سے ہوئی ہے، جو فائرنگ کے دوران موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے محرکات کے حوالے سے ابھی تک سرکاری طور پر کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی، تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
دکی،معمولی تکرار پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

