چاغی (ڈیلی گرین گوادر) چاغی میں پولیس پر ڈاکوں کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی چاغی محمد عثمان سدوزئی کی ہدایات پر ڈی ایس پی عابد شیر زئی کی نگرانی اور ایس ایچ او دالبندین عبد الوحید بلوچ کی قیادت میں معمول کی گشت کے دوران ایک مشکوک گاڑی(مہران آلٹو) کو روکنے کی کوشش کی گئی۔گاڑی میں سوار ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے نصیب اللہ، احسان علی اور محمد اسماعیل کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم اسامہ ریکی ساکن کلی غریب آباد دالبندین فرار ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل طاہر خان معمولی زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد دی گئی۔واقعے کا مقدمہ نمبر 75/2025 بجرم دفعہ 324، 337/H2، 225، 34، 353، 186 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ دالبندین میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی چاغی نے کہا ہے کہ پولیس پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور تمام ملوث افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
چاغی ،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،3ڈاکو گرفتار

