قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی، گزگ میں چارسالہ حمیرہ بنت لیا قت ہیضہ سے جاں بحق، درجنوں افراد بھی متاثر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قلا ت کے مختلف علاقوں سب تحصیل گزگ سب تحصیل جوہان اور دیگر علاقوں میں ہیضہ تیزی سے پھیلنے لگی،گزشتہ روز سب تحصیل گزگ میں لیاقت نامی شخص کی چار سالہ بیٹی ہیضہ کی وجہ سے انتقال کر گئی۔جبکہ درجنوں بچے بڑے اور بوڑھے ہیضہ کا شکار ہو گئے ہیں قلات میں مسلسل کئی روز سے بارشوں سے سب تحصیل گزگ سب تحصیل جوہان خیصار ریگواش تخت روشچوپ لورہاڑو کنی کچینی امیری پندران نیچارہ کپوتو اور دیگر علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں ادویات خوردنی اشیاء اور بچوں کی دودھ ناپید ہو گئی ہے، متاثرہ علاقو ں کی رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے کوئی بھی امداد نہیں پہنچا ہے جس کی وجہ سے متاثریں شدید مشکلات کے شکار ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔ اگر متاثر علاقو ں میں فوری طور طبی میڈیکل کیمپ نہیں لگائی گئی اور متاثرین کوامداد نہیں پہنچایا گیا تو حالات دیگرگوں ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ متاثرہ علاقوں کی رابطہ سٖڑکیں دس سے پندرہ روز بند ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ کھانے کے لیئے جو کچھ تھے وہ ختم ہو گئے ہیں
قلات میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی4 سالہ بچی ہیضہ سے جاں بحق

ٹیگز:
ہیضہ کی وباء
