اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کے مارے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا، اس حوالے سے اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی جس کے بعد وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کریں گے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی

ٹیگز:
حکومت
