اوتھل(یو این اے )مکران کوسٹل ہائی وے پر سنگل کے مقام پر چار گاڑیاں، جن میں ویگن اور کوچ شامل تھیں، آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پی پی ایچ آئی ریسکیو 1122 کی رسملان اور لیاری اسٹیشنز کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں اڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ نے زخمیوں کی عیادت کی اور طبی عملے کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ بعد ازاں، حالت تشویشناک ہونے پر متعدد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر کراچی ریفر کر دیا گیا۔ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے کئی قیمتی جانیں بچ گئیں، تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر 4 گاڑیوں میں تصادم، 13 افراد زخمی

