کوئٹہ(یو این اے )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم جولائی بروز پیر ملک بھر بشمول بلوچستان کے تمام بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔ یہ تعطیل “بینک ہالیڈے” کے تحت دی جا رہی ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز اسٹیٹ بینک اور تمام کمرشل بینکوں میں عوامی لین دین کا سلسلہ معطل رہے گا، تاہم بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ہوگا تاکہ اندرونی حسابات اور دیگر انتظامی امور کو مکمل کیا جا سکے۔عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے مالی امور کی منصوبہ بندی اس تعطیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔
یکم جولائی کو بینک بند رکھنے کا اعلان

