سوات (ڈیلی گرین گوادر) سوات میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے،4 نعشیں نکل لی گئیں، بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو 1122 نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔ریسکیو کے ترجمان بلال فیضی نے وی نیوز کو بتایا کہ اب تک 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔مینگورہ میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد دریائے سوات کی بے رحم موجوں کے نظر ہو گئے۔ متاثرین امداد کے منتظر تھے، کوئی ادارہ مدد کو نہ آیا۔ ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن پانچ مختلف مقامات پر جاری ہے، جس میں 80 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ سوات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث دریائے سوات میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے، جس سے آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم ریسکیو کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
سوات : ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے

ٹیگز:
سوات
