ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی دو مغوی نوجوان چودہ روز بعد سندھ کے علاقے سے بازیاب ہو گئے شکارپور پولیس نے۔دونوں مغویان کو ان کے ورثا کے حوالے کر دیا دونوں کی بازیابی پر خاندان اور اہل علاقہ مین خوشی کی لہر دوڑ گئی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے رہایشی دونوجوان ظہیر آصف بہرانی اور عرفان لاشاری کو نا معلوم اغواء کاروں نے شکارپور گڑھی یاسین سندھ کے علاقے سے اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گیے تھے چودہ روز گزرنے کے بعد شکارپور پولیس نے ان کو گزشتہ شب باحفاظت بازیاب کرالیا جن کو انکے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا دونوں نوجوانوں کی گھر پہنچنے پر اہل خانہ اوراہل علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے رہے ان کی بازیابی کے بارے میں تاحال کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے
شکار پور سے اغواء ڈیرہ مرادجمالی کے 2رہائشی بازیاب

