کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منشیات ایک خطرناک سماجی ناسور ہے جو خاص طور پر نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر رہا ہے۔ اس لعنت کے خلاف صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ پورے معاشرے کو اجتماعی طور پر بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کا زہر صرف ایک فرد کو ہی نہیں بلکہ اس کے پورے خاندان اور معاشرے کو متاثر کرتا ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کو تعلیم، کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کر کے اس تباہ کن راستے سے بچانا ہوگا۔میر شعیب نوشیروانی نے والدین، اساتذہ، علما، سماجی رہنماں اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے خلاف مثر آگاہی مہم چلائیں اور نوجوانوں کو ایک محفوظ، صحت مند اور روشن مستقبل کی راہ دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک و صوبے کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، ان کی حفاظت اور تربیت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
منشیات نوجوان نسل کے مستقبل کیلئےزہرقاتل اورسماجی ناسور ہے ،شعیب نوشیروانی

