پشین (یو این اے ) پشین کے علاقے کلی تورہ شاہ میں گزشتہ رات پیش آنے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا دوسرا نوجوان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
پشین ٹارگٹ کلنگ واقعہ، زخمی نوجوان دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 2وگئی

