جھل مگسی( این این آئی )گنداواہ کے علاقے میں سڑک پر نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو گنداواہ کے علاقے اللہ آباد کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے سڑک پر ٹائم بم نصب کررکھاتھا جو زوردھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،بم ڈسپوزل اور سیکورٹیفورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔
گنداواہ ،سڑک پر نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا

