کوئٹہ (یو این اے) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں گرد و غبار کے طوفان اور تیز ہواں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، چاغی، خاران، پنجگور اور نوشکی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ادھر لسبیلہ، بارکھان اور حب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان بھی موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سبی سب سے گرم مقام رہا جہاں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 50ڈگری تک پہنچ گیا

