کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق آئندہ دو روز، یعنی اتوار اور پیر کو صوبے کے متعدد علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ژوب، زیارت، شیرانی، بارکھان، دکی، مستونگ، کوئٹہ، سبی، قلات اور سوراب کے اضلاع میں تیز ہواں کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار، لورالائی، لسبیلہ، موسی خیل اور دیگر بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ وسطی اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ ساحلی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، تاہم رات کے وقت درجہ حرارت معمول پر آنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں درجہ حرارت 49.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ 1992 کے بعد گزشتہ 33 برسوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ ماہرین صحت نے شہریوں کو دن کے وقت غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے اور زیادہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بلوچستان کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

