جعفرآباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ اللہ یار میں مگسی مارکیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول رکشہ میں سوار تھا جب حملہ آوروں نے اچانک اس پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
ڈیرہ اللہ یار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

