کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تھانہ نیوسریاب کے علاقے کلی اللہ آباد میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام رسول خاصخیلی کو آتشیں اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ غلام رسول خاصخیلی نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اپنی بیوی کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ نیوسریاب شبیراحمد باجوہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو جائے واردات سے گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ نیوسریاب پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
کوئٹہ،شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل

ٹیگز:
کوئٹہ
