اسلام آباد (ڈیلی گر ین گوادر) پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے ایک انٹرو کہا کہ ہمارے یہاں کئی اداکاراؤں کا ماننا ہے کہ عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، اسی طرح ان اداکاراؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بلوں کی لمبی لائنوں میں کھڑی نہیں ہوسکتیں آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ سوال کے جواب میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میں نے بھی بہت سنا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، اس کی آمدنی ہوائی روزی کی طرح ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ یہ سب بکواس ہے۔اداکارہ نے اپنے شوہر عثمان پیرزادہ سے متعلق بتایا کہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں عثمان نے میری بہت تعریف کی تھی کیوں کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو پڑھایا لکھایا،اگر میری کمائی میں برکت نہیں ہوتی تو میری بچیاں کیسے پڑھتیں؟میں نے بچیوں کو پڑھایا اور میرے شوہر نے گھر بنایا۔ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم میاں بیوی اپنا سب کچھ ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں، کبھی اگر عثمان کو میری ضرورت پڑے یا مجھے عثمان کی تو ہم دونوں ایک دوسرے کیلئے حاضر رہتے ہیں، اسی طرح اگر کبھی عثمان کی فیملی کو بھی میرے وقت اور میری مدد کی ضرور پڑے تو میں اس کیلئے تیار ہوں۔
عورت کی کمائی میں برکت نہ ہونے کی باتیں بکواس ہیں: ثمینہ پیرزادہ

ٹیگز:
ثمینہ پیرزادہ
