جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر)گنداواہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق سٹی تھانہ گنداواہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خادم حسین دھکڑ اور فرمان علی دایہ جاں بحق ہو گئے۔ پو لیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ پو لیس کے مطابق واقعہ زمینی تنا زعے کے باعث پیش آیا۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔
گنداواہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
