اسلام اباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام اباد بیوروجرنلسٹ ایسوسی کی ایگزیکٹو/ گورننگ باڈی کا آج ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان کے اخبارات کے لیے اسلام آباد میں موجود نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے بلوچستان کےریجنل / لوکل اخبارات پرقدغن کی پر زور مذمت کی ہے ،اور ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کی حمایت کا اعلان کردیا ،صدر سردار شاہد، جنرل سیکرٹری سید اصف ہمدانی ،فنانس سیکرٹری حاجی عزیز ،سیکرٹری انفارمیشن فائزہ شاہ کاظمی گورننگ باڈی کے سینیئر ممبر قربان ستی و دیگر نے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ سرکاری اشتہارات کو BPPRA کے ذریعے پبلش کرنے کا ڈرافٹ حکومت فوری واپس لے،پرنٹ میڈیا جمہوریت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ،لوکل نیوز پیپرز کی اہمیت کوختم نہیں کیا جاسکتا،ہزاروں خاندانوں کا روز گار وابستہ ہے ،بلوچستان حکومت ہوش کے ناخن لے مقامی اخباری صنعت کا معاشی قتل بند کرے کیونکہ مقامی سطح پر اخبارات عوامی وصوبائی مسائل کو اجاگر کرنے ،سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے اندر ہونے والی بے قاعدگیوں کی نشاندھی کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،اس لئے پرانا سسٹم بحال کرکے ہزاروں خاندانوں کومعاشی بحران سے نکالا جائے سرکاری اشتہارات کی تقسیم سابقہ طریقہ پر کی جائے ، وفاقی طرز پر بلوچستان میں بھی ڈیجیٹل میڈیا کیلئے الگ فنڈز مختص کیا جائے ،ربجا موجودہ بلوچستان اخبارات ایکشن کمیٹی سے اظہار یکجہتی کرتی ھے
اسلام اباد بیوروجرنلسٹ ایسوسی ایشن نےبلوچستان اخبارات ایکشن کمیٹی سے اظہاریکجہتی کااعلان کر دیا

ٹیگز:
بلوچستان
