اسلام آباد (ڈیلی گر ین گوادر) اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور گھروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات، غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور گھروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ افسران صفر برداشت کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، شہریوں کی سہولت کے لیے متعلقہ افسران نئے اقدامات تجاویز کریں۔وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانے اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور دیگر اعلیٰ خکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
محسن نقوی کا غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور گھروں کیخلاف کارروائی کا حکم

ٹیگز:
محسن نقوی
