یوکرین (ڈیلی گر ین گوادر) یوکرین میں روس کی جانب سے رات بھر کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئےبرطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاستی ایمرجنسی سروس کے مطابق، کیف کے مغرب میں واقع ژٹومیر میں 3 بچے ہلاک ہو گئے، جبکہ جنوبی شہر میکولائیف میں ایک 70 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔یہ حملے اس کے ایک دن بعد کیے گئے جب یوکرینی دارالحکومت پر جنگ کے آغاز کے بعد سے سب سے شدید حملہ کیا گیا تھا۔ہفتے کو ہونے والے ان حملوں میں یوکرین بھر میں 14 افراد ہلاک ہوئے, ادھر سفارتی کوششوں کے تحت قیدیوں کے تبادلے تو جاری ہیں، لیکن روس کی جانب سے جنگ بندی کی عالمی اپیلوں کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فروری 2022 میں یوکرین پر مکمل حملے کا آغاز کیا، اور اس وقت ماسکو یوکرین کے تقریباً 20 فیصد علاقے پر قابض ہے۔اس میں کریمیا بھی شامل ہے، یوکرین کا جنوبی جزیرہ نما جسے روس نے 2014 میں غیر قانونی طور پر ضم کر لیا تھا۔
یوکرین کی فضائیہ نے بتایا ہے کہ اس نے ہفتے کی شام 8 بجکر 40 منٹ سے لے کر اب تک 45 کروز میزائل تباہ کیے اور 266 بغیر پائلٹ والے ہوائی جہاز (یو اے وی) غیر موثر بنا دیے ہیں۔فضائیہ کے مطابق یوکرین کے بیشتر علاقوں میں رات بھر حملے ہوئے، جن میں 22 مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور 15 علاقوں میں گرے ہوئے میزائل اور یو اے وی کی باقیات پڑیں۔خمیلنسکی ریجن کے سربراہ سرہی ٹیو رین نے فیس بک پر بیان دیا کہ 4 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چھ ذاتی مکانات مکمل طور پر تباہ اور 20 دیگر نقصان زدہ ہوئے ہیں۔یوکرین کی ایمرجنسی سروس (ڈی ایس این ایس) کے مطابق کیف کے علاقے میں 4 ہلاکتیں اور 16 افراد زخمی ہوئے، جن میں 3 بچے شامل ہیں۔کیف کے علاقائی سربراہ میکولا کالاشنک نے سوشل میڈیا پر روسی حملوں کے بعد کئی گھروں کو جلتا ہوا دکھایا۔دارالحکومت کیف میں مقامی حکام نے 11 زخمیوں، متعدد کاروباری اور رہائشی عمارتوں سمیت ایک ہاسٹل کے نقصان کی اطلاع دی۔100 سے زائد افراد زیر زمین میٹرو اسٹیشنوں میں پناہ لیے ہوئے تھے، یہ واقعہ اسی دن کیف ڈے کے تہوار کے دوران پیش آیا۔ژیتومیر میں ڈی ایس این ایس نے بتایا کہ تین بچے، جن کی عمریں 8، 12 اور 17 سال ہیں، ہلاک ہوئے، 10 افراد زخمی ہوئے اور ذاتی مکانات تباہ و نقصان زدہ ہوئے۔
روس کا یوکرین پر حملے،14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ٹیگز:
روس
