کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی خصوصی دل چسپی سے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نفرو یورالوجی کوئٹہ میں دوبارہ کڈنی ٹرانسپلانٹ شروع ہوگئی ہے۔ ٹرانسپلانٹ کا عمل پچھلے تقریباً ڈیڑھ سال سے رکی ہوئی تھی اسے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسپلانٹ رکنے کی وجہ سے بلوچستان کی غریب عوام کو علاج کے لیے دوسرے صوبے جانا پڑتا تھا وہاں لاکھوں اور بعض اوقات کروڑوں کا خرچہ کرنا پڑتا تھا۔ ایک مہینے کی ڈیڈ لائن میں ہسپتال کا عملہ اور ڈاکٹرز اس قابل ہوئے ہیں کہ یہاں انہوں نے ابھی تک دو ٹرانسپلانٹ کروا دی ہیں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے ٹرانسپلانٹ سروسز بند ہو گئی تھیں حکومت بلوچستان نے فنڈز مہیا کی ہیں اور ٹرانسپلانٹ ریزیوم ہوگیا ہے۔ اس کے علاؤہ بنیق میں اب ڈائلیسز مفت ہے اور مریضوں کا کھانا پینا بھی ادارے کے ذمے ہے۔ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فہیم خان کے مطابق پورے بلوچستان سے کسی بھی مریض کو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے اسے مفت یہاں پر ٹرانسپلانٹ کرنے کے لیے لایا جاسکتا ہے۔ہسپتال میں انویسٹگیشن کی وہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو بہترین پرائیوٹ ہسپتالوں میں بھی موجود نہیں ہیں۔ اسکے علاؤہ ہسپتال میں جدید ترین مشینیں ہیں جو امریکہ اور باقی ملکوں میں چلتی ہیں۔ پہلے ٹرانسلانٹ کی انویسٹگیشنز یا ٹیسٹ کے لئے ہمیں کراچی یا اسلام آباد جانا پڑتا تھا مگر اب ہسپتال میں جدید آلات موجود ہیں جو امریکہ یا یورپ کے ہسپتالوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ایکسرے سروسز ریڈیالوجی میں بہترین معیار کے آلات، بہتر نگرانی اور اچھے ڈاکٹر مہیا کیے گئے ہیں۔ علاؤہ ازیں ہسپتال کو پورا ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔ مریضوں اور ڈاکٹروں کے لیے ون ونڈو سہولت ہوگی۔ مخیر حضرات کے تعاون سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاؤہ ہیلتھ کارڈ پروگرام بھی یہاں میسر ہے۔ ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت سارے مریضوں کو سو فیصد سہولیات مفت مہیا کی جاتی ہیں۔ سوشل ویلفیر ڈپارٹمنٹ کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے تاکہ بلوچستان انڈوومنٹ فنڈ کو یہاں سٹارٹ کیا جاسکے۔ افغانستان جو ہمارا ایک برادر ملک ہے آن سے درخواست ہے کہ وہاں کے مریض کسی اور جگہ نہ جائیں یہاں اپنے مریض کو لائیں یہاں پر ٹرانسپلانٹ دوسرے صوبوں کی نسبت سستا ہے۔ یہ سہولت اپنے برادر اسلامی ملک کے لوگوں کو اسلامی جذبے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جارہی ہے۔
بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نفرو یورالوجی میں کڈنی ٹرانسپلانٹ شروع ہوگئی

ٹیگز:
نفرو یورالوجی
